سینیٹرکامل علی آغاکی اہلیہ سپردخاک ،نمازجنازہ میںپرویز الٰہی و دیگرکی شرکت

November 22, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی،ایجنسیاں) سینیٹر کامل علی آغاکی اہلیہ کو معصومیہ قبرستان بندروڈ لاہورمیں سپردخاک کر دیاگیا۔نمازجنازہ میںچودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی ایم این اے اور دیگر مسلم لیگی رہنمائوں نےشرکت کی۔ صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیر الدین، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، غلام محی الدین دیوان، ڈاکٹر اے آر خالد، چودھری انصر بریار، غلام حسین، ن لیگ کے رہنما خواجہ احمد حسان، طاہر نصر اللہ وڑائچ، رانا اسد منیر،ڈاکٹر طاہر القادری اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کامل علی آغا سے اظہارتعزیت کیا ہے۔