نادرا میں ایک دن کیلئے بھی غلط آدمی قبول نہیں، سپریم کورٹ

November 22, 2019

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ نادرا میں ایک دن کے لئے بھی غلط آدمی قابل قبول نہیں۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے نادرا ملازم کی نوکری سے برطرفی کے خلاف اپیل پر سماعت کی،دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نادرا ایک انتہائی حساس ادارہ ہے، یہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کی اہمیت کا ہمیں اندازہ ہے، نادرا میں غلط آدمی ایک دن کے لئے بھی قابل قبول نہیں۔