گود لیے ہوئے بچے کو نام دینا

November 29, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔میں نے اپنے دیور کی بیٹی کو گود لیا ہے ۔ میرا اپنا بھی ایک بیٹا ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا میں اس لڑکی کی ولدیت میں اپنے شوہر کا نام لکھ سکتی ہوں ؟ میرے شوہر بضد ہیں کہ ہم اسے اپنا نام دیں گے،ازروئے شریعت رہنمائی فرمادیں۔

جواب:۔ مذکورہ لڑکی کی ولدیت میں اس کےحقیقی والد کی جگہ شوہر کا نام لکھنا حرام ہے۔ شوہر کی ضد ناجائز اور اس کا اصرار گناہ پر اصرار ہے۔(سورۃالاحزاب آیت 5)