طبِ نبویﷺ: مُنقّے کے طبی فوائد

November 29, 2019

ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں منقّے پیش کیے گئے تو آپ ﷺنے اُس کا ایک دانہ ہاتھوں میں لے کر صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے فرمایا کہ اِسے کھاؤ یہ تھکن کو دور کرتاہے، غصے کو ٹھنڈا کرتا ہے، اعصاب کو مضبوط کرتا ہے، چہرے کو نکھارتا اور بلغم کو نکالتا ہے۔(حلیۃ الاولیاء )

منقہ فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے،یہ ہاضمے کے لیے مفید ہے ۔اس سے قبض کی شکایت دورہوتی ہے ۔منقہ میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے قوت مدافعت بڑھانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

اس کی وجہ سے آپ کا جسم مختلف اقسام کے انفیکشن سے بچ جاتا ہے ۔یہ خون صاف کرتا ہے جس کی وجہ بیماریاں دور رہتی ہیں ۔منقہ آنکھوں کی روشنی بڑھانے میں انتہائی مفید ہے ۔منقہ میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو نظر کی کمزوری کو دورکرتا ہے ۔