چھ ماہ میں آرمی ایکٹ اسمبلی سے پاس ہوجائیگا، شیخ رشید

November 28, 2019

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھ مہینے میں آرمی ایکٹ ٹھیک ہوجائےگا اور اسمبلی سے پاس ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جنہیں بات کرنی آتی ہے وہ کرلیں گے، پندرہ جنوری تک حالات معمول پر آجائیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خیال ہے بہت بڑا مافیا نواز شریف کو باہر لے گیا اور مولانا کو یہاں لایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کھانا کھانےاور شاپنگ کے ٹیکسٹ آتے ہیں تو عمران خان کو کوفت ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس کھوسہ نےسبق بھی سکھایا اور ہماری کلاس بھی لی۔

شیخ رشید نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے جیسے اور کئی لوگ ہیں جن سے ان کی صلاحیت جیسا کام نہیں لیا جارہا۔