شہباز شریف کی جائیدادیں ڈکلیئرڈ اور وراثتی، سیل کرنا زیادتی ہے، احسن اقبال

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جن اثاثوں کو شہباز شریف نے ڈکلیئر کیا ہوا ہے انہیں سیل کرنا زیادتی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کےرہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کے نیب احکامات پر کہا ہے کہ جن اثاثوں کو شہباز شریف نے ڈکلیئر کیا ہوا ہے انہیں سیل کرنا زیادتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت مسلم لیگ ن پر منی لانڈرنگ، کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں کرپائی اور اس طرح شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی تو شہباز شریف کو وراثت میں ملی ہے جب کہ جن پراپرٹیز کو شہباز شریف نے ڈکلیئر کیا ہوا ہے انہیں سیل کرنا زیادتی ہے، حکومت قانون سازی میں سنجیدہ نہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت دفاعی و سلامتی کے اداروں اور دفاعی ادارے کے سربراہ کے خلاف بہت خطرناک کھیل رہی ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ حکومت کی نیت پر شک ہے لیکن آج یہ سچ ثابت ہو گیا، حکومت آئین میں قانون سازی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے، صرف اپوزیشن کے ساتھ انتقامی کاروائیوں پر یقین رکھتی ہے۔

نیب نے حکومت کی ایماء پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شہباز شریف کی ان جائیداد کو ضبط کیا ہے، حکومت اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی کو بڑھانا چاہتی ہے۔