پی اے سی کی EOBI کو ڈی ایچ اے سے 400 پلاٹ کی رقم وصول کرنیکی ہدایت

December 04, 2019

اسلام آباد (عاطف شیرازی) ڈی ایچ اے سے خریدے گئے 400 پلاٹ نالے میں کیسے چلے گئے، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ای او بی آئی کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے او بی آئی حکام کو ڈی ایچ اے سےاربوں روپے مالیت کے 400قیمتی پلاٹ کی رقم وصول کرنے کی ہدایت کردی ، کنونئیر کمیٹی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر پلاٹوں کی قیمت مارکیٹ ویلیو کےمطابق نہ ہوئی تو سیکرٹری وزارت اور چئیرمین ای او بی آئی کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کمیٹی نے ہدایت کی کہ سیکرٹری اور چیئرمین ای او بی آئی پی اے سی سیکرٹریٹ اور آڈٹ حکام کو بیان حلفی بھی جمع کرائیں کہ مارچ 2020میں ڈی ایچ اے کی طرف سے ای او بی آئی کو دیئے جانے والے 400پلاٹس کی قیمت موجودہ مارکیٹ ویلیو سے مطابقت رکھتی ہے ، ڈی ایچ اے کی طرف سے قرعہ اندازی کے بعد ان 400پلاٹس کی ویلیوایشن اور لوکیشن میں اگر کوئی ردوبدل ہوا تو سیکرٹری اور چیئرمین ای او بی آئی اس کے ذمہ دار ہوں گے۔