• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا صہیونی رہنماؤں کے مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے مزید امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی صبح اسرائیل اور امریکی اہداف کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کی 48 ویں لہر شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے اہم رہنماؤں کے مقامات اور خطے میں امریکی فوج کے 3 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش ڈرون نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں ہیلی پیڈ پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے بعد سفارت خانے کے کمپاؤنڈ سے دھواں بھی اٹھتا دیکھا گیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر کے العدید ایئر بیس پر بھی متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید