اشتیاق بیگ 25 کاروباری شخصیات کے وفد کے ہمراہ مراکش روانہ

December 04, 2019
 

کراچی(پ ر)پاکستان میں مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اور پاک مراکش جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین مرزا اشتیاق بیگ ایف پی سی سی آئی کے 25 کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کے ہمراہ مراکش روانہ ہوگئے۔ وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کررہے ہیں جبکہ وفد میں پاکستان کے ٹیکسٹائل، ڈینم، چاول، سی فوڈ، اسپورٹس، رئیل اسٹیٹ، فرنیچر، ہوٹل اینڈ ٹورازم سمیت دیگر سیکٹرز کی معروف کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں جو مراکش فیڈریشن کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اپنے مراکشی ہم منصب کاروباری افراد سے بی ٹو بی ملاقات کریں گے۔