عوام نقشہ کے مطابق اپنی تعمیرات کرائیں ‘غیرقانونی کو گرایاجائیگا ‘سلیم خان

December 06, 2019

پشاور ( وقائع نگار) بغیر نقشہ اور غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائیگی ، بغیر نقشہ جات والے تعمیرات کو فوری گرایاجائیگا ۔ بغیر نقشہ پاس تعمیرات جس بلڈنگ انسپکٹرکے علاقے میں پائی گئی تو ا س بلڈنگ انسپکٹر پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاجائیگا یہ باتیں ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے ٹائون ون کے انچارج بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہیں ۔ گذشتہ روز ٹائون ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان اور ایکسین رشید اللہ کی خصوصی ہدایت پر ٹائون ون کے انچارج بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پشاور کے مختلف علاقو ں گلبہا ر، شیخ آباد، اعجاز آباد، سیٹھی ٹائون ، سعید آباد ، فقیر آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا او ر غیرقانونی تعمیرات پر متعدد افراد کو ٹوکن ڈیمانڈ دئیے گئے او ر یہ طریقہ کار گذشتہ دو ما ہ سے جاری ہے اور دو ماہ کے وران 24 لاکھ روپے کی ریکوری کرواکر ٹائون ون کے خزانے میں جمع کرادیئے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اورکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔