تفریحی صنعت سے معاشی فوائد کے حصول کا وقت آگیا، عامرشکیل

December 07, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تفریحی صنعت کے ذریعے معاشی فوائد حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے، گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس رجحان کا فائدہ اٹھائیں۔ یہ بات کر نل (ر) عامر شکیل ، اے اے جوائے لینڈ (پرائیوٹ) لمیٹڈ نے ایکسپو سنٹر میں پاکستان ہاسپیٹلٹی شو میں سیاحت میں تفریحی ماحول / تفریحی صنعت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کی۔کرنل (ر) عامر نے کہا سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے جدید سہولتوں کے حامل کلب اور تفریحی پارکس اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح راغب ہوں گے اور زرمبادلہ حاصل ہوگا۔