مہنگے آٹے کی فروخت، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون

December 08, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نے سرکاری قیمت کے نفاذ کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا، کمشنر ہائوس کے اعلامیے کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو مہنگا آٹا فروخت کر نے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور محکمہ فوڈ کی مقررہ قیمت سختی سے نا فذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنائیں۔