جرمنی نے 90 سے زائد مشتبہ افراد کوملک بدر کرد یا

December 08, 2019

برلن (این این آئی)جرمنی 2016ء میں برلن کی کرسمس مارکیٹ پر ہونے والے ٹرک حملے کے بعد سے جرمنی 90 ایسے افراد کو ملک بدر کر چکا ہے جن پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی خواہش یا صلاحیت موجود ہونے کا شبہ تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معلومات سیاسی جماعت ایف ڈی پی کی طرف سے ایک پارلیمانی انکوائری کے جواب میں فراہم کی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ جن افراد کو ملک بدر کیا گیا ان میں سے 40 فیصد کا تعلق شام سے جبکہ دیگر عراقی، ترک اور روسی شہری تھے۔ اس طرح کے افراد کی شناخت عام طور پر جرمنی کے انٹیلیجنس حکام کی جانب سے کی جاتی ہے جن پر ممکنہ دہشت گردی کا شبہ ہو یا وہ عوامی سلامتی کے لیے خطرے کا سبب بن سکتے ہوں۔