روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات منگل کو ہو گی

December 08, 2019

ماسکو (این این آئی)روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف اپنے امریکی دورے کے دوران منگل کو اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پومپیو پہلی مرتبہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ روس یوکرائن رابطے، شامی داخلی صورت حال اور آرمز کنٹرول کے معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔