اورنگی ٹاؤن،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک شخص زخمی

December 09, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر8ڈاکخانہ ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب گلی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں شناخت50سالہ طارق لودھی ولد لیاقت علی اور60سالہ اقبال ولد حاجی ثناء اللہ کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق زخمی ہو نے والا طارق لودھی پولیس کانسٹیبل اور خواجہ اجمیر نگری ہیڈ کواٹرز میں تعینات ہے،پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار زخمی اقبال کے ساتھ اسکے کارخانے میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران دو مسلح ملزمان آئے اور انہوں نے پوچھا کہ تم میں سے اکرام موٹا کون ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ یہاں پر اکرام موٹا نام کا کوئی شخص موجود نہیں ہے تاہم ملزمان نے فائرنگ کر دی،پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا تاہم پولیس کے مطابق ملزمان دونوں افراد سے کچھ لیکر نہیں گئے۔