سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر فالج اٹیک کے باعث ہسپتال داخل

December 09, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونئیر کو فالج کے اٹیک کے بعد ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔بیٹے نعمان نے والد صاحب کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست ہے، نذیر جونئیر 7ماہ قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی اور وہ 2 ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔