کمالیہ، گھر میں آگ لگ گئی، کمسن بہن بھائی جاں بحق

December 15, 2019

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں واقع ایک گھر کے کمرے میں آگ لگنے سے 2 ننھے بہن بھائی جاں بحق اور والدہ بے ہوش ہوگئی۔

پولیس کے مطابق محلہ چاہ کھجی والا کے رہائشی محمد آصف کا 6 سالہ بیٹا محمد عبداللّٰہ اور 2 سالہ آمنہ کمرے میں سو رہے تھے کہ کمرے میں رکھے گیس کے چولہے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیئے: ورکشاپ میں آتشزدگی، 2پولیس موبائلیں، رکشہ جل گیا

آگ نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے آصف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ آمنہ اسپتال میں طبی امداد دیے جانے کے دوران دم توڑ گئی۔