• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوبہ ٹیک سنگھ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 2دہشت گرد گرفتار کر لیے، دہشت گرد حساس مقامات پر حملہ کرنے جارہے تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو کینال روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

دہشت گردوں کی شناخت محمد عبداللہ اور خالد خان کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین