کمالیہ میں بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کی خواہش پر قتل کردیا، گزشہ ماہ ثوبیہ کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کیا پھر کمرے میں بند رکھا ، ایک ماہ تک ثوبیہ گولی کے زخم کی تکلیف سے تڑپتی رہی اورآج جان کی بازی ہارگئی ۔
بھائی کے ہاتھوں بہن کی ہلاکت کا یہ واقعہ کمالیہ کے علاقہ محلہ سرائے ڈوگر میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ثوبیہ نامی لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ اس کا بھائی طاہر اس رشتے پر انکارکررہا تھا، ضد کرنے پر طاہر نے ثوبیہ کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کیا اور پھر گھر کے ایک کمرے میں بند کردیا ۔
زخمی بہن ایک مہینے تک کمرے میں تڑپتی رہی لیکن بھائی کو رحم نہ آیا، ثوبیہ کی ہلاکت کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا، پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔