آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری

December 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیئے: آئی ایم ایف آج پاکستان کیلئے 45کروڑڈالرکی منظوری دیگا

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کا اقتصادی اصلاحات پروگرام درست سمت پر ہے، مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ درست رہا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے پالیسی پر عمل درآمد سے معیشت مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس اجلاس میں پاکستان کے لیے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری بھی دی۔