ماہرہ خان کا مداحوں کے نام خصوصی پیغام، گزشتہ 10 سالوں کی روداد بھی سنادی

December 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ماہرہ خان کا مداحوں کے نام خصوصی پیغام، گزشتہ 10 سالوں کی روداد بھی سنادی

پاکستانی فلم اور ڈراما انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 35ویں سالگرہ پر اپنے گزشتہ 10 برسوں کا احوال ایک منفرد انداز میں بیان کیا اور اپنے مداحوں کو ایک پیغام دیا۔

اپنے پیغام میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ آج سے ٹھیک 10 سال قبل میری زندگی تبدیل ہوئی، میں اُس وقت 24 سال کی ایک لڑکی تھی جس کے بازوں میں ایک بچہ تھا اور اپنی 25ویں سالگرہ منا رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 10 سال مجھے ہزاروں سال کی طرح محسوس ہوتے ہیں، جن میں زندگی بھر کے لیے انمول تجربات شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: ماہرہ خان کی منشا اور جبران کیلئے نیک تمنائیں

اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ان 10 برسوں کے دوران میں ماں بنی، ایک اداکارہ بنی، کچھ کھو گیا اور کچھ علیحدہ ہوا جبکہ اس دوران میں نے کامیابی اور شہرت بھی دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس دوران محبت بھی ہوئی۔

ماہرہ کے مطابق اسی دوران ان کی امیدیں بھی ٹوٹیں اور زیادہ وقت اپنی ہمت جوڑنے میں ہی لگایا۔

مزید پڑھیے: ماہرہ خان کا مہاجرین کیلئے ہالی وڈ اسٹارز کے ساتھ پیغام

ورسٹائل اداکارہ نے لکھا کہ اس دوران مجھے کچھ خوابوں کا احساس ہوا، اور کچھ کو جانے دیا، لیکن اس پورے سفر میں ہر قدم پر آپ (مداح) میرے ساتھ تھے۔

ماہرہ کہتی ہیں کہ کاش میں یہاں مزید کچھ لکھ سکتی لیکن شاید کسی اور دن ضرور لکھوں گی، تاہم آج تک ملنے والی ہر چیز پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کے ساتھ کے بغیر کچھ نہیں بن سکتے جو ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، تاہم آپ سب میری کامیابی کی وجہ ہیں۔

مزید پڑھیے: ماہرہ خان نے ثانیہ مرزا کی خوبصورتی کی تعریف کردی

ماہرہ خان نے لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ میں ہر ممکن طریقے سے آپ کی اس محبت کا حق ادا کروں گی۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ آج میں 35 سال کی ایک خاتون ہوں جس کا ایک 10 سالہ لڑکا ہے لیکن وہ اب بھی میری بانہوں میں لپٹا رہتا ہے۔

ماہرہ خان نے سالگرہ کے موقع پر دی جانے والی مبارکباد پر بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔