• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی منشا اور جبران کیلئے نیک تمنائیں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز منگنی کرنے والے سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے جبران ناصر اور ماہرہ خان کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دونوں کو بے شمار مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہیں معروف شخصیات بھی جوڑے کو اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دے رہے ہیں۔

سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی منگنی ہوگئی


جبران ناصر نے مداحوں کی جانب سے دی جانے والی مبارکبادوں اور دعاؤں کا شکریہ اپنے ایک ٹویٹ میں ادا کیا۔

منشا پاشا نے خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


واضح رہے کہ منشا اور جبران کی منگنی گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت اہل خانہ نے شرکت کی۔

معروف کامیڈین مصطفیٰ چوہدری نے بھی مبارکباد دی جس کے جواب میں جبران نے لکھا کہ جو آپ نے کیا ہے، ٹوئٹس کام نہیں آئیں گی۔

سینیٹر شیری رحمن نے بھی جبران ناصر کو مبارکباد دی۔

منشا پاشا کا شمار پاکستان کی باصلاحت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے  کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا اور ساتھ ہی فلم ‘چلے تھے ساتھ’ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

جبران ناصر سیاسی و سماجی کارکن ہیں ساتھ ہی وہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی حصہ لے چکے ہیں۔

تازہ ترین