آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ماہرہ خان نے ثانیہ مرزا کی خوبصورتی کی تعریف کردی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو اداکارہ ماہرہ خان نےخوب تعریف کی اور انہیں ’خوبصورت‘ قرار دے دیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

یہ بھی دیکھئے :ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی کی تصاویر وائرل


جن تصاویر میں ثانیہ مرزا اتنی حسین لگ رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی اُن کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور اُن کی پوسٹ پر کمنٹ کردیا۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی بہن کے نکاح کے دِن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے سبز رنگ محسوس ہو رہا ہے۔‘

View this post on Instagram

Green feels

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


اُن کی اِس تصویر پر اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کیا ’خوبصورت‘۔

اِس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے دیگر تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں اُنہوں نے اپنے ایک ہاتھ سے اپنا لہنگا پکڑا ہوا ہے اور دوسرے ہاتھ میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے اور تصویر میں اُن کی مُسکراہٹ سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔

View this post on Instagram

Arm @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


ایک تصویر میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور اُن کے شوہر اسد کے ہمراہ ہیں، اُس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اسد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے خاندان میں خوش آمدید۔‘

View this post on Instagram

Welcome to the family @asad_ab18 #abbasanamhi

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


اُنہوں نے جامنی اور سلور رنگ کے لباس میں بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’آج کے دن خود کو ایک شاہی فرد محسوس کر رہی ہوں۔‘


ایک تصویر اُنہوں نے اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھی شیئر کی۔

View this post on Instagram

My babies ️ @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


واضح رہےکہ انعم مرزا کی شادی سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد سے ہوئی ہے، دوسری جانب شعیب ملک اپنی کچھ مصروفیات کی وجہ سے اِس شادی میں شرکت نہیں کرسکے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید