نئی دہلی، سردی کا 118 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

January 01, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا 1901 کے بعد اب تک کا سب سے سرد ترین موسم ریکارڈ کیا گیا ہے، اس طرح سردی کا 118 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

موسم سرما نے شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں اپنی برفیلی گرفت مضبوط کردی ہے اور خاص طور پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گھٹ کر 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا ہے ۔

سری نگر کی ڈال جھیل منفی 6.5- درجہ حرارت پر منجمند ہوگئی ہے جب کہ جموں میں گزشتہ 10 سال کے کم ترین 2.4 درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔

دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے نہ صرف شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں بلکہ دھند اور اسموگ سے بھی لوگوں کے معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہورہے ہیں۔