• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، منگولیا میں شدید سردی، آسٹریلیا میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آتشزدگی


دنیا بھر میں موسم کروٹیں بدل رہا ہے ، کہیں خون جما دینے والی سردی تو کہیں شدید گرمی کا راج ہے، چین میں سر د موسم میں سیاحت بڑھ گئی، انر منگولیا میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا،جبکہ آسٹریلیا میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جنگلا ت میں لگی آگ بھی بڑھ گئی ہے۔

چین میں موسم سرما کے حسین نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ملک کے شمال مشرقی اور شمالی حصوں میں برف باری کے بعد سیاحت عروج پر ہے۔

چین کے شہر ہربن میں لینٹرن فیسٹول سج گیا ہے، روشنیوں اور رنگوں سے سجی بڑی بڑی لینٹرن دیکھنے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔

چین میں یخ بستہ سردی، آسٹریلیا میں موسم گرم
آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں 

انر منگولیا میں شدید سردی کے باعث کہیں کہیں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، شہریوں نے سرد موسم میں کچھ دلچسپ تجربات بھی کئے۔

امریکی ریاست الاسکا میں برف باری کے بعد سڑک پر پھسلن بڑھ گئی، سڑک کنارے ٹرک ٹھیک کرتا ڈرائیور پیچھے سے آنے والی گاڑی سے بال بال بچا۔

نئی دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شدد دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہے، دھند کے باعث نئی دہلی میں 65 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، 3 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے، جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے 30 ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں گرمی کی شدت بڑھنے سے جنگلا ت میں آگ لگنے کے واقعات بھی بڑھ گئے، خطرے کے پیش نظر حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں سمیت 30 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

آسٹریلیا میں رضا کار آگ سے متاثرہ جنگلی حیات کو تحفظ دینے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔

تازہ ترین