کوہاٹ: مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

January 07, 2020

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کوہاٹ کے علاقے گھمکول مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں ایک کچے مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مریدکے میں فیکٹری کی چھت گر گئی، 7 مزدور زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث مذکورہ کچے مکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث گری۔