• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: تین منزلہ مکان کی چھت گرگئی، 2 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں 3منزلہ مکان کی چھت گر نے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق اور7زخمی ہو گئے، مکینوں نے بتایا کہ چند دن پہلےآنےوالےزلزلے سے مکان میں دراڑیں پڑگئی تھیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 75سالہ شریف اور 45سالہ رفعت، جبکہ زخمیوں میں7 سالہ مریم، 30 سالہ وقاص،20 سالہ اویس، 20سالہ ماہ نور اور 45سالہ رانی بی بی سمیت دیگر شامل ہیں۔

3 منزلہ عمارت میں نیچے دکانیں اور اوپر رہائشی پورشنزبنے ہوئے تھے، جن میں 3 خاندان رہائش پذیر تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نےکئی گھنٹےکی جدوجہد کے بعد ایک خاتون کو مردہ حالت میں نکالا جبکہ 7 زخمیوں کو ملبے سےنکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں 75سالہ بزرگ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گئے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ یہ عمارت خستہ حال نہیں تھی جبکہ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پکی ٹھٹھی میں بیشتر گھروں کی تعمیر، تعمیراتی قوانین کو مدنظررکھتےہوئے نہیں کی گئی، یہ حادثہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا۔

تازہ ترین