• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت


او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لیے، ابتدائی طور پر یومیہ 5لاکھ 12ہزار مکعب فٹ گیس اور 76بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں چندا ویل نمبر پانچ کو 5ہزار 440 میٹر تک ڈرل کیا گیا، کنویں کی کھدائی اور تجزیے کے لیے مکمل طور پر اوجی ڈی سی ایل کی مہارت پر انحصار کیا گیا۔

دریافت سے ابتداء میں یومیہ 5لاکھ 12ہزار مکعب فٹ گیس اور 76بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔

اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کی دریافت کمپنی کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور اس دریافت نے خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے نیا راستہ کھول دیا ہے۔

تازہ ترین