قونصل جنرل پاکستان کی کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد سے ملاقات

January 20, 2020

قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے گزشتہ دنوں جدہ ریجن کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد سے ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قونصل جنرل نے جدہ میں سرکاری کام کو باآسانی نمٹانے کے لئے بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کمشنر جدہ ریجن نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کی مملکت کے مابین دیرینہ غیرمعمولی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ دونوں کے درمیان پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور کے علاوہ خطے میں ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے معاملات بھی زیربحث آئے۔