سندھ کی ترقی،خوشحالی کیلئے انتظامی یونٹ چاہتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم

January 19, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رابطہ کمیٹی و ایم این اے کشور زہرانے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے بلکہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتظامی یونٹ کے خواہش مند ہیں تاکہ دیہی سندھ کے منتخب ہونے والے دیہی سندھ کے سندھیوں کو سہولتیں فراہم کر سکیں ۔حیدرآباد کے مقامی ھال میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین حیدرآباد کے جنرل ورکر ز اجلاس سے عبدالوسیم ، مسعود محمود ،انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی نے بھی خطاب کیا۔سلیم رزاق و اراکین شفیق احمد،ایم پی اے رعنا انصار، ایم کیو ایم حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفراحمد صدیقی واراکین کمیٹی ایم کیو ایم حیدرآباد شعبہ کی انچارج فر زانہ سعید و اراکین کمیٹی اور ایم کیو ایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی ذمہ داران و خواتین نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔ عبدالوسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبو ط ہے ہماری امن پسند ی کو کمزور ی سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں شخصیت کی نہیں تنظیم کی اہمیت ہے اوراحسا س ذمہ داری رکھنے والے تنظیم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔