پشاور‘ کار اور موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 4ارکا ن گرفتار

January 19, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد اور گلبرگ پولیس نے کاراور موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے تین موٹرکاریں اور چار مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلیں ۔اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر نے گزشتہ رو ز اطلاع ملنے پرایس ایچ او تھانہ حیات آباد ظفر خان کے ہمراہ خصوصی ناکہ بند ی کرکے ایک مشکوک موٹرکار نمبر MN-1391کو روکا اور جسکی دستاویزات چیک کرنے کے دوران گاڑی چوری کی نکلی بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے اس کے قبضہ سے مزید دو موٹرکاریں برآمد کر لیں ادھر تھانہ گلبر گ کے ایس ایچ او زاہد حسین نے راضی خان سے موٹرسائیکل چوری کے بعد ملزم کا سراغ لگاکر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدام حسین ولد یار محمد سکنہ نوتھیہ جدید حال باڑہ روڈ کو گرفتار کر لیا، گرفتا ر ملزم نے ابتدائی تفتیش گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر 4عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔