میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ، شادی ہالوں کیخلا ف کارروائی ،جرمانے

January 20, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کیخلاف کارروائی گزشتہ روز بھی جاری رہی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے شہر کے مختلف میرج کلبز کا معائنہ کیا۔ریونیو افسران بھی اے سی سٹی کے ہمراہ تھے۔بوسن روڈ پر واقع دو میرج ہالز ون ڈش اور مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کے نتیجے میں ایگزیکٹیو مارکی اور ملتان مارکی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ایگزیکٹو مارکی کے مالک کو 30 ہزار روپے جبکہ ایگزیکٹیو مارکی بک کرانے والوں پر بھی 20 ہزار روپے عائد کر دیا گیا۔ملتان مارکی کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے کہ دوبارہ میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی تو مقدمہ درج ہو گا۔