بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

January 20, 2020

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے دائر آئینی درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے محمود اختر نقوی کی آئینی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں بلدیاتی سسٹم اپنی مدت پوری کرچکا ، الیکشن کمیشن 4 ماہ کے اندر انتخابات منعقد کروائے۔

عدالت نے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن، حکومت سندھ، سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے 7 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔