روس: ہاسٹل میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس: ہاسٹل میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

روس میں ایک ہاسٹل میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

دارالحکومت ماسکو سے 900 میل دور یورال کے پہاڑی سلسلے کے قریب واقع روسی شہر پَرم میں ایک رہائشی عمارت کی نچلی منزل پر موجود ہاسٹل میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے کاواقعہ پیش آیا۔

پائپ لائن پھٹنے سے کھولتا ہوا گرم پانی ہاسٹل کے کمروں میں داخل ہو گیا، گرم پانی سے جھلسنے والے پانچ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، تاہم اُن کی جان نہیں بچائی جاسکی۔

تفتیشی حکام نے ہاسٹل کی انتظامیہ کے خلاف ناکافی حفاظتی انتظامات کی بنیاد پر فوجداری کارروائی شروع کر دی ہے۔