انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 19پیسے کم ہو گئی

بزنس
January 21, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 19پیسے کم جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے بڑھ ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں19پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.79 روپے سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت154.89روپے سے گھٹ کر 154.70 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے154.40روپے سے بڑھ کر154.50روپے اور قیمت فروخت 154.70روپے سے بڑھ کر 154.80روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 170.50 روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر 172.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200.50روپے سے گھٹ کر 200روپے اورقیمت فروخت2020.20روپے سے گھٹ کر 202روپے ہوگئی ۔