گولڈ مارکیٹ، سونا فی تولہ 300 روپے مہنگا ہوگیا

January 21, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ، سونا فی تولہ 300روپے مہنگا ہوگیا،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 3ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعدفی اونس قیمت بڑھ کر1560ڈالر ہوگئی ،جبکہ مقامی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے89800 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 258روپے کے اضافے سے76990روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔