• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے انتونیو گوتریس کا ٹیلی فونک رابطہ، آئندہ ہفتے نیویارک میں رابطے پر اتفاق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے عالمی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کا آئندہ ہفتے نیویارک میں رابطہ کرنے پر اتفاق ہوا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور انتونیو گوتریس آئندہ ہفتے نیویارک میں ملاقات کریں گے۔ 

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نائب وزیرِ اعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ اور اس کے مینڈیٹ کی تکمیل میں مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید