شعیب، حفیظ اور حارث رؤف کی فٹنس ٹیسٹ میں شرکت

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

شعیب، حفیظ اور حارث رؤف کی فٹنس ٹیسٹ میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کے علاوہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ٹیم میں جگہ بنانے والے شعیب ملک، محمد حفیظ اور حارث رئوف کے فٹنس ٹیسٹ پیر کو ہوئے۔ مجموعی طوردس کھلاڑیوں نے کیمپ میں شرکت کی۔ پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے والوں کے لئے فٹنس ٹیسٹ لازمی ہے۔ شعیب ملک نے لاہور پہنچنے کے بعد کیمپ میں بھی رپورٹ کردی۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر کو قومی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔زیادہ تر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مکمل ہوگئے، شعیب ملک سمیت چند کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منگل کو مکمل ہوجائیں گے۔شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف ، محمد عامر، وہاب ریاض، اسد شفیق، عثمان خان شنواری، فخر زمان، شاداب خان اور محمد رضوان نے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت کی۔ اس سے قبل دس کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے تھے۔ پاکستانی ٹیم کے ٹرینر یاسر ملک نے ٹیسٹ لئے۔ قومی کیمپ میں پیر کو چھٹی تھی۔بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شرکت کی وجہ سے محمد عامر، وہاب ریاض ، شاداب خان اور محمد حفیظکے فٹنس ٹیسٹ باقی کرکٹرز کے ساتھ نہیں ہوسکے تھے۔ فٹنس مسائل کی وجہ سے فخر زمان اور عثمان شنواری کوبھی اب ٹیسٹ دینے کی اجازت ملی ہے۔ تمام کرکٹرز کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بورڈ کی طرف سے ان کی رپورٹ سامنے لانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کررکھا ہے کہ جوکرکٹرز مطلوبہ فٹنس لیول تک نہیں پہنچ پائیں گے، ان کی ماہانہ تنخواہ میں سے پندرہ فی صد کٹوٹی ہوگی۔