شہباز کا چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیراعظم کا تجویز کردہ نام قبول کرنیکا عندیہ

January 21, 2020

اسلام آباد(طارق بٹ) شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیراعظم کا تجویز کردہ نام قبول کرنےکا عندیہ دے دیا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے سلطان سکندر راجا، جمیل احمد اور فضل عباس مکین کے ناموں کو مسترد نہیں کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈیڈ لاک توڑتے ہوئے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے تجویز کردہ نام کو قبول کرلیں گے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کو حال ہی میں لکھے گئے خط میں کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا تجویز کردہ پینل زیرغور ہے۔