اوزل کی پاکستانی جوڑے کو شادی کی مبارکباد

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

اوزل نے پاکستانی جوڑے کی شادی کی ویڈیو شیئر کردی

ترک نژاد جرمن فٹبالر میست اوزل نے فٹبال کے شوقین پاکستانی جوڑے کو ان کی شادی کی مبارکباد دے دی۔

پاکستانی جوڑے عروج طلعت خان اور انعام الحق نے اپنی شادی کے روز فٹبال کلب آرسنل کا ایک بینر تھامے فوٹو شوٹ کروایا جو جلد ہی اوزل تک پہنچ گیا اور انہوں نے اپنےٹوئٹر پر اسے شیئر کرکے جوڑے کی نئی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

31 سالہ اسٹار فٹبالر میست اوزل نے جوڑے کی جانب سے منفرد جشن کی تعریف کئے بغیر بھی نہ رہ سکے۔

نوبیاہتا جوڑے کی جانب سے کیے گئے اس اقدام سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ برطانوی فٹبال کلب آرسنل کے بہت بڑے پرستار اور سپورٹر ہیں۔


اس سے قبل آرسنل کے آفیشل فیس بُک پیج پر ’پرفیکٹ میچ‘ کے عنوان سے بھی یہ ویڈیو شیئر کی گئی تھی اور ساتھ اوزل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میست اوزل اسے ضرور شیئر کریں گے۔

اوزل آئے دن اپنے کسی احسن اقدام کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، ان کی شادی بھی پاکستان میں کافی مقبول ہوئی تھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں اوزل کے بےشمار مداح ہیں۔

میست اوزل کے بارے میں یہ بات بھی اہم ہے کہ وہ جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کے رکن رہ چکے ہیں اور جرمنی میں بنڈس لیگا کے ایک سے زائد کلبوں کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔

وہ یورپی کلب فٹبال کی سطح پر اسپین کی رائل میڈرڈ ٹیم کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں اور آج کل انگلش فٹبال کلب آرسنل لندن سے وابستہ ہیں۔