• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوزل کا دوران میچ مستحسن اقدام، رزق کی بے توقیری نہیں ہونے دی

اوزل کا دوران میچ مستحسن اقدام، رزق کی بے توقیری نہیں ہونے دی

لندن (نیوز ڈیسک) معروف جرمن فٹبالر میسوٹ اوزل نے میچ کے دوران رزق کی عزت کی بہترین مثال قائم کر دی، یہ قابل ستائش واقعہ گزشتہ دنوں یورپا لیگ میں آرسنل اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان سیمی فائنل میں پیش آیا، جس کی ویڈیو بھی دنیا بھر میں وائرل ہوگئی، آرسنل کی نمائندگی کرنے والے میسوٹ اوزل پر مخالف کلب کے تماشائی نے ڈبل روٹی کا ٹکڑا پھینکا، جس پر اوزل اچانک رک گئے، پھر وہ آگے بڑھے اور انہوں نے روٹی کے ٹکرے کو اٹھایا، اسے چوما، ماتھے سے لگایا اور پھر احتراماً میدان سے باہر کونے میں رکھ دیا، پہلے تو تماشائیوں کو سمجھ نہ آیا کہ اوزل نے ایسا کیوں کیا، لیکن بعد میں وضاحت ہوئی کہ اوزل نے اسلامی تعلیات کے مطابق رزق کا احترام کیا، دین اسلام میں رزق کی بہت اہمیت ہے اور اس کے ضیاع کو گناہ قرار دیا گیا ہے، ویڈیو وائرل ہو جانے پر دنیا بھر میں ان کے اس عمل کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا، آرسنل اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کا یہ مقابلہ 1-1سے برابر رہا، اوزل2016میں عمرے کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین