خیرپور: جیو نیوز کی خبر پر یوٹیلٹی اسٹور کا انچارج معطل

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

خیرپور: جیو نیوز کی خبر پر یوٹیلٹی اسٹور کا انچارج معطل

جیو نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا، سستا آٹا عوام کے بجائے دکانداروں کو دینے پر خیرپور کا یوٹیلٹی اسٹور انچارج معطل کردیا گیا۔

زونل منیجر نے خیبرپور یوٹیلٹی اسٹور کے دیگر عملے کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزام درست ثابت ہونے پر یوٹیلٹی اسٹور خیرپور کے ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔

جیو نیوز نے گزشتہ روز خیرپور کے یوٹیلٹی اسٹور سے سستا آٹا عوام کے بجائے دکاندار کو دینے کی خبر نشر کی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹور سے سستا آٹا دکانداروں کو 450 روپے میں فروخت کیا گیا، اسٹور ملازمین نے آٹے کے فی تھیلے پر 50 روپے بڑھاکر دکانداروں کو بیچے تھے۔