بنگلہ دیشی ٹیم خصوصی طیارے سے کل لاہور پہنچے گی

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

بنگلہ دیشی ٹیم خصوصی طیارے سے کل لاہور پہنچے گی

دورہ پاکستان کے سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کل رات خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 24 جنوری کو ہوگا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے شیڈول میں تھوڑا ردو بدل ہوا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو کمرشل فلائٹ کے ذریعے 23 جنوری کو لاہور پہنچنا تھا لیکن اب ٹیم کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لا یا جارہا ہے تاکہ کھلاڑی لمبی مسافت سے بچ سکیں۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم اپنی قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز سے آئے گی، اسکواڈ کے ہمراہ معمول کے سیکورٹی اہلکار بھی ہوں گے۔

مہمان ٹیم کا طیارہ تقریباً رات دس بجے لاہور ایئرپورٹ پر اُترے گا، جس کے لیے حکومت نے لینڈنگ رائٹس جا ری کر دیئے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق صدر بی سی بی نظم الحسن بھی پاکستان آرہے ہیں، اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر اکرم خان اور چیف سلیکٹر منہاج العابدین بھی ہوں گے۔