علی زیدی نے گندم کے بحران پر سوالات اٹھادیے

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

علی زیدی نے گندم کے بحران پر سوالات اٹھادیے

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ملک میں جاری گندم بحران پر سوالات اٹھادیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ گندم کے بحران سے کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ گندم پہلے برآمد کیوں کی، اب درآمد کیوں کی جارہی ہے؟

انہوں نے ملک میں گندم بحران کی تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔