ایم کیو ایم کے وفد کی ایم ڈی سوئی سدرن سے ملاقات

January 22, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ورکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی قیا دت میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی قومی وصوبائی اسمبلی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد وسیم سے ملاقات کی۔ملاقات میں سید امین الحق نے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد وسیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام گیس بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، گھریلو صارفین کو گیس بندش کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا ہے ۔