یوکرینی طیارے کو دو میزائل لگے، ایران کی تصدیق

January 22, 2020

تہران (اے ایف پی) ایرانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے کو دو میزائل لگے تھے۔ اس حادثے میں 176 افراد مارے گئے تھے۔ ایرانی شہری ہوابازی کے ادارے کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے بلیک باکس کے لیے تکنیکی معاونت کے حوالے سے فرانس اور امریکا نے کوئی جوابات نہیں دیے ہیں۔ اس معاونت کے لیے ایرانی قومی ادارہ پہلے ہی واشنگٹن اور پیرس حکومتوں سے درخواست کر چکا ہے۔