ریلوے افسروں کی ڈیوٹی کانئے سرے سے جائزہ لینے کافیصلہ

January 22, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے حکام کا تیزگام حادثے میں جانی ومالی نقصان کے بعد افسروں کی ڈیوٹی لسٹ کا نئے سرے سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پرنسپل، ڈپٹی پرنسپل، ڈویژنل آفیسرز، سینئر آفیسرز، اسسٹنٹ سمیت ملک بھر کے جونیئر ریلوے اسٹاف کی ڈیوٹی لسٹ تبدیل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز نے افسران کی نئی ڈیوٹی اور رولز بنانے کے حوالےسے چیف پرسونل آفیسر ریلوے کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں ریلوے کے تمام ڈویژنوں پر 70ہزار افسران و ملازمین کی نئی ڈیوٹی لسٹ مرتب کرنے کے حوالے سےتجویز دی گئی ہے جس پر حکام بالا نے پرسانل برانچ کو ہدایات جاری کر دیں مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ریلویز آفیسرز اور اسٹاف کی ڈیوٹیوں کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے،وزارت ریلوے کی ہدایات کے مطابق افسران کی ڈیوٹی ڈسکرپشن کو اپ گریڈ کیا جائے،موجودہ ڈیوٹی لسٹ میں موجود خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی لسٹ مرتب کی جائے ۔