سسٹم کی مضبوطی کیلئے ہم سب کواحتسابی عمل سے گزرناہوگا،دوست محمد مزاری

January 22, 2020

لاہور ( نمائندہ خصو صی ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور سسٹم کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک ایسا ملک بن رہا ہے جس میں قانون کی حکمران،انصاف کی فراہمی، آئین کی بالادستی قائم ہو رہی ہے۔