آٹے اور چینی بحران کی ذمہ دار حکومتی شخصیات ہیں:پیپلزپارٹی

January 22, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، سیکرٹری اطلاعات نواب زادہ افتخار احمد، ثقلین انصاری ، ڈاکٹر جاوید صدیقی، عبدالقادر شاہین ، چوہدری محمد یٰسین، عبدالرئوف لودھی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں آٹا بحران کے ذمہ دار خود حکمران ہیں اربوں روپے کی گندم ایکسپورٹ کی اس بحران کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے،حکومتی شخصیات آٹے اور چینی بحران کی ذمہ دار ہیں، عوام حکمرانوں سے ہر سطح پر ناکام ہو چکے ہیں حکمرانوں کے اتحادی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں حکمران جماعت میں پنجاب میں بہت بڑا فارورڈ بلاک بن چکا ہے مرکز میں پی ٹی آئی کے ایم این اے حکمرانوں کی نا اہل کی وجہ سے نالاں ہیں ،پنجاب میں اور وفاق میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ، نا اہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کا بھرکس نکال دیاہے پیپلز پارٹی موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کو ہر فورم پر بے نقاب کرے گی، جلد وفاق میں پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کے مطابق حکومت بنائے گی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پوری قوم متحدہے،جمہوریت پسند قوتیں پیپلز پارٹی کی عوامی قیادت کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے۔