گھاس کے تنازع پر قتل، نا کافی ثبوت پر 4 ملزمان بری

January 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن ماڈل کورٹ نے گھاس کے تنازع پر نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کو نا کافی ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں تھانہ بستی ملوک پولیس کے مطابق محمد عابد نامی شہری نے یکم دسمبر 2018 کو بھانجے محمد سہیل کے قتل کا مقدمہ ملزمان ذاکر حسین، باقر علی، سجاد حسین اور ظفر حیات کے خلاف درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ 27 نومبر کو کھیت سے بکری چرنے کے تنازع پر ملزمان ان کے بھانجے کے بھانہ پر آئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پہوڑا مارکر اسکا سر بھی پھاڑ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان بحق ہوگیا تھا ،گزشتہ سماعت کے دوران فاضل عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ثابت نہ کرنے پر ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا ہے۔